سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کا طریقہ کار چلینج کر دیا گیا۔ درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ زائدالعمر اور سیاسی لوگ اس عہدے کےلیے اہل نہیں
درخواست گذار بیرسٹر ظفراللہ نے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کا طریقہ کار سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چلینج کیا۔ درخواست گذار نے موقف اختیار کیا کہ چیف الیکشن کمشنر کے لیے نامزد کیے گئے تمام ریٹائرڈ ججز زائدالعمر ہیں اور اڑسٹھ سال سے زائدالعمر شخص کو چیف الیکشن کمشنر مقرر نہیں کیا جا سکتا کیونکہ زائد العمر شخص اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے ادا نہیں کر سکتا۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سیاسی عہدوں پر رہنے والی شخصیات کو بھی چیف الیکشن کمشنر تعینات نہیں کیا جا سکتا۔۔