سپریم کورٹ کی ڈیڈ لائن کو تین دن رہ گئےحکومت اور اپوزیشن کے درمیان جلد نئے چیف الیکشن کمشنر کے نام پر اتفاق کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کا نام سر فہرست ہے۔
الیکشن کمیشن کے نئے سربراہ کے تقرر کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مشاورت جاری ہے ،،،جسٹس تصدق حسین جیلانی کا نام اس وقت سر فہرست ہے کیوں کہ ان پر ابھی تک کسی جماعت کی جانب سے کوئی اعتراض سامنے نہیں آیا۔ بھگوان داس کی جانب سے معذرت کے بعد اب تصدق حسین جیلانی مضبوط امیدوار بن گئے ہیں جبکہ دیگر ناموں پر بھی مشاورت جاری ہے جن ناموں پر غور کیا جا رہا ہے، ان میں طارق پرویز ،میاں محمد اجمل بھی شامل ہیں۔ سعید الزمان صدیقی اور ناصر اسلم زاہد پر پیپلز پارٹی کا اعتراض ہے جبکہ جسٹس طارق پرویز اس سے پہلے دو ہزار تیرا کے الیکشن میں خیبر پی کے کے نگران وزیر اعلٰی رہے ہیں۔ وزیر اعظم کی وطن واپسی پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ حتمی مشاورت کریں گے جس کے بعد اس اہم عہدے پر تقرری کر دی جائے گی۔ دوسری جانب سپریم کورٹ کی جانب سے نئے سربراہ کے تقرر سے متعلق دی گئی ڈیڈ لائن میں صرف 3 روز باقی رہ گئے ہیں