ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ تعلیم یافتہ نوجوان ملک کو اندرونی و بیرونی خطرات اور دہشتگردی کے عفریت سے آزاد کرا سکتے ہیں،الطاف حسین نے جو کام36برس قبل کر دکھائے،
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی تیرہ رکنی نومنتخب مرکزی کابینہ کا اعلان کر دیا۔ اس سلسلے میں لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں اے پی ایم ایس او کے کارکنان کا جنرل ورکرز اجلاس ہوا۔ جنرل ورکرز اجلاس میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، ارکان رابطہ کمیٹی سید حیدر عباس رضوی ، محمد واسع جلیل ، احمد سلیم صدیقی، رکن سندھ اسمبلی سید فیصل سبزواری ، اے پی ایم ایس او کی سابقہ مرکزی کابینہ کے ذمہ داران اور مختلف کالج یونٹس و سیکٹر کے ذمہ داران و کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ تعلیم یافتہ نوجوان ملک کو اندرونی و بیرونی خطرات اور دہشتگردی کے عفریت سے آزاد کرا سکتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین نے جو کام36برس قبل کر دکھائے، آج مختلف سیاسی جماعتیں ان پر پوائنٹ اسکورنگ کر رہی ہیں۔ خالد مقبول صدیقی اور دیگر نے کہا کہ ایم کیو ایم نے مڈل کلاس قیادت متعارف کرائی۔ اے پی ایم ایس او تحریک کا مستقبل ہے۔۔