پاکستان کے اوپنر بلے باز احمد شہزاد سر میں گیند لگنے سے شدید زخمی ہو گئے، درد کی شدت کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ابوظہبی میں نیوزی لینڈ کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز احمد شہزاد اپنے ٹیسٹ کیرئیر کے بہترین سکور پر کھیل رہے تھے کہ فاسٹ باؤلر کورے اینڈرسن کا باؤنسر لگنے سے گر پڑے بدقسمتی سے احمد شہزاد کا بیٹ وکٹ پر گرا، اور وہ ایک سو چھتہر رنز پر آؤٹ ہو گئے۔۔۔ انہیں سر میں شدید چوٹ آئی جس کی وجہ سے وہ چکرا کر زمین پر گرے۔ تاہم درد کی شدت کی وجہ سے اسٹیڈیم سے ہسپتال منتقل کردیا گیا،،، ہسپتال میں ان کے دماغ کی سکینگ کی گئی ڈاکٹروں کے مطابق احمد شہزاد کی صحت یابی کے حوالے سے تفصیلات رپورٹس آنے کے بعد دی جائیں گی ۔