انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے اینٹی کرپشن قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی،،،محمد عامر سمیت پابندی کے شکار دیگر کھلاڑیوں کے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے امکانات روشن ،،نجم سیٹھی کو آئی سی سی کا نیا صدر بنانے
دبئی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں سپاٹ یامیچ فکسنگ میں ملوث کرکٹرزکوسزامکمل ہونےسےپہلےڈومیسٹک کرکٹ کھیلنےکی اجازت دینےکی منظوری دی گئی۔ قواعدمیں ترامیم کےساتھ ہی محمدعامر سمیت پابندی کے شکار دیگر کھلاڑیوں کےدوبارہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنےکےامکانات روشن ہوگئےہیںاجلاس میں پی سی بی کی جانب سے نامزد نجم سیٹھی کی بطور آئی سی سی صدر منظوری بھی دی گئی۔اس کےعلاوہ اجلاس میں آئندہ سال آسٹریلیا نیوزی لینڈ میں ہونے والے کرکٹ ورلڈکپ کی انعامی رقم بیس فیصدتک بڑھانے کی بھی منظوری دی گئی۔ جس کے بعد ورلڈکپ فاتح ٹیم کو سینتیس لاکھ پچاس ہزارڈالردئیے جائیں گے۔ رنر اپ ٹیم سترہ لاکھ پچاس ہزار ڈالرز کی حقدار ہوگی۔جبکہ سیمی فائنل ہارنے والی ٹیموں کو چھ لاکھ ڈالر فی کس دئیے جائیںجبکہ ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم ایک کروڑ ڈالر ہوگی۔