شام میں داعش کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کے نتیجے میں اکیس افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہو گئے۔
سیریئن آبزرویٹری فار ہومن رائٹس کے مطابق شامی فضائیہ نے حلب کے شمال مشرقی علاقے الباب میں داعش کے ٹھکآنوں پر شید بمباری کی اور اسے سات بیرل بموں سے سے نشانہ بنایا گیا، بمباری کے نتیجے میں اکیس افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہو گئے۔ دوسری طرف امریکی قیادت میں اتحادی فضائیہ بھی داعش پر حملے جاری رکھے ہوئے ہےداعش کی صفوں میں شامل تیسرا آٓسٹریلوی دہشت گرد شام میں ایک جھڑپ کے دوران ہلاک ہوگیا۔ داعش نے تین شامی فوجیوں کو اجتماعی سزا دینے کی وڈیو جاری کی ہے جس میں سفاکیت کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے گئے۔دوسری طرف عراقی حکومت اس بات کی تحقیقات کررہی ہے کہ ہفتے کوامریکی بمباری میں داعش کا سربراہ ابوبکر البغدادی ماراگیا یا نہیں۔ عراقی انٹیلی جنس کے مطابق امریکی بمباری سے داعش کے سربراہ کی ہلاکت کے حوالے سے کوئی ٹھوس شواہد نہیں ملے۔ اے ایف پی کے مطابق شامی شہر کوبانی میں داعش کا حملہ شروع ہونے سے اب تک ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تر داعش کے جنگجو شامل ہیں۔