بی سی سی آئی نے کرکٹ سےانکار کیا تو پاکستان کے پاس پلان بی موجود ہے : شہریارخان
اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس حاصل خان بزنجو کی زیرصدارت ہوا۔ جس میں چیئرمین پی سی بی شہریار خان پیش ہوئے۔پی سی بی ہیڈکوارٹر کے لاہور سے اسلام آباد منتقلی کے معاملے پر شہریار خان نے کہا کہ وہ ایسا نہیں کر سکتے ۔کیونکہ پی سی بی کے پاس پیسے نہیں۔ کرکٹ بورڈز کے ہیڈ کوارٹرز ضروری نہیں کہ دارالحکومت میں ہوں۔ حکومت ایساچاہتی ہےتو دیگرقومی اداروں کاہیڈ کوارٹربھی اسلام آباد منتقل کرے۔شہریار خان نے کہا ذکا اشرف کے دور میں پی سی بی کو حکومت نے اراضی الاٹ کی ۔ جسے بعد میں منسوخ کر دیا گیا ۔انہوں نے کہا بھارت سے سیریز کے لیے حکومتی اجازت ضروری ہے۔ بھارتی حکومت کے تحریری جواب تک اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا ۔ اگر بھارت نے حامی نہ بھری تو پی سی بی پلان بی پر عمل کریگا