ڈونلڈ ٹرمپ کے صدرمنتخب ہونے کیخلاف طلبہ سڑکوں پر نکل آئے
سان فرانسیکو میں طلبہ نے کیلی فورنیا یونیورسٹٰی کی طرف مارچ کرنے سے قبل بارکلے ہائی سکول کے احاطے میں ریلی نکالی،سوشل میڈیا پر جاری فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سینکڑوں طلبہ نے پلے کارڈز اٹھا رکھےتھے جن پرٹرمپ کے خلاف نعرے درج تھے،واشنگٹن میں بھی دوسو سکولوں کے طلبہ نے بدھ کے روز ٹرمپ کی کامیابی کیخلاف کلاسوں سے واک آؤٹ اوراحتجاجی مارچ کیا،احتجاجی طلبہ نے ٹرمپ کیخلاف شدید نعرے بازی کی،امریکہ میں کئی دوسری تنظیموں کی جانب سے بھی ٹرمپ کی غیرمتوقع کامیابی پر احتجاج کیا گیا ہے۔۔