ماضی میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اختلافات تھے ٹرمپ کے بطور کامیاب امریکی صدر کے لئے پرامید ہوں ہار جیت انتخاب کا حصہ ہے:اوباما
وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر باراک اوباما نے نیوز کانفرنس میں نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فتح پر مبارک باد دی۔۔ صدر اوباما کا کہنا تھا ٹرمپ کو اقتدار کی منتقلی کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ملک کے لئے مل کر کام کرنا ہو گا۔۔ امید ہ ہلیری ایسے ہی کام کرتی رہیں گی۔۔ امریکی صدر کا کہنا تھا ہلیری کی ملک کے لئے بے پناہ خدمات ہیں۔۔ ہلیری بہترین امریکی شہری، خاتون اول، اور وزیر خارجہ رہیں۔۔ باراک اوباما کا کہنا تھا سب پوچھ رہے ہیں ہماری جماعت الیکشن کیوں ہاری۔۔ نوجوانوں سے کہتا ہوں دل برداشتہ نہ ہوں۔۔ ہار جیت انتخاب کا حصہ ہے۔۔ ہم ڈیموکریٹ یا ری پبلکن بعد میں، سب سے پہلے امریکی ہیں۔۔ صدر اوباما کا کہنا تھا اپنے اداروں، قانون کی بالادستی، اور اپنے شہریوں کا احترام کرتے ہیں۔