ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر امریکی عوام کے ساتھ ساتھ شوبز کی شخصیات بھی شدید غم و غصے کا اظہار کر رہی ہیں
امریکی اداکارہ کیٹ ڈی کاسٹیلو نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ نو گیارہ، اور، گیارہ نو کے دنوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔۔ معروف گلوکارہ شکیرا نے ٹویٹ کیا کہ بس امید، امید، اور امید ہی کی جا سکتی ہے۔۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں ٹرمپ کو ہٹلر سے مشابہت بھی دی۔۔ جس میں ٹرمپ اور ہٹلر نے نسل پرستی، مذہب، اور تارکین وطن کو شدید تنقید کا نشانہ بنانے سے متعلق تحریر درج ہے