پاکستان سے بھارتی ہائی کمیشن کے مزید دو اہلکار واپس بھارت روانہ ہو گئے
ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کے مزید دو اہلکار واپس بھارت روانہ ہو گئے ہیں، دونوں اہلکار بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ایمریٹس ایئرلائنز کی پرواز ای کے سکس ون فائیو کے ذریعے آج صبح تین بجے دبئی روانہ ہوئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی سفارتخانے کا فرسٹ سیکرٹری پریس بلبیر سنگھ مبینہ طور پر بھارتی آئی بی کا سٹیشن چیف تھا، جبکہ سٹاف آفیسر جیا بالن سینتھل کا تعلق بھی بھارتی انٹیلی جنس بیورو سے ہے، انوراگ سنگھ، مادھوان نندا کمار اور وجے کمار دو روز قبل وطن واپس روانہ ہو چکے ہیں، ذرائع کے مطابق بھارتی سفارتخانے کے آٹھ اہلکاروں میں سے چھے کا تعلق "را" جبکہ دو کا تعلق بھارتی آئی بی سے تھا، جو سفارتکاروں کے روپ میں پاکستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے، بھارتی سفارت خانے کے اہلکار امردیپ سنگھ بھٹی، راجیش کمار اگنی ہوتری اور دھرمیندرا آج واہگہ کے راستے بھارت روانہ ہونگے