پاکستان سمیت دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹیں کریش‘ امریکی ڈالر‘ خام تیل سستا‘ سونا مہنگا
امریکی صدارتی الیکشن میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹوں میں شدید مندے کا رجحان رہا۔ سرمایہ کاروں کے اربوں ڈالر ڈوب گئے۔ امریکی ڈالر اور خام تیل سستا اور سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز شدید مندی کے بعد کاروبار میں استحکام رہا۔ 100 انڈیکس 89.72 پوائنٹس اضافہ پر 42113.91 کی بالائی حد عبور ہوکر42203.63 پر بند رہی۔ اس کے باوجود سرمایہ کاری مالیت میں 12 ارب 40کروڑ روپے کا اضافہ رہا۔ ابتدائی اوقات میں سیاسی حالات میں غیریقینی کی شدید کیفیت‘ 100 انڈیکس 848.51 پوائنٹس کمی پر 41335.12 کی نچلی سطح پر تجاوز کرچکا تھا۔ بعد ازاں دوپہر کے اوقات میں سرمایہ کاروں نے سیمنٹ‘ گیس ‘ آٹوموبائل سیکٹر سمیت بیشتر حصص کی منافع کے حصول میں کم داموں خریدوفروخت کرکے اپنے سرمایہ کے حصول میں سرگرم رہے جس کے نتیجے میں مارکیٹ اختتام پر 100 انڈیکس 89.72 پوائنٹس اضافہ پر 42203.63 کی حد پر بند رہا۔
ا جب کہ جاپانی ین 4 فیصد مہنگا ہوکر 1.03 روپے پر آگیا۔امریکی انتخابات نے عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں کو بھی متاثر کیا جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں سونا فی اونس 51 ڈالر مہنگا ہوگیا جب کہ ایشیائی سیشن میں لائٹ سوئیٹ کی قیمت میں ایک ڈالر 66 سینٹ کی کمی کے بعد خام تیل کی فی بیرل قیمت 43 ڈالر 32 سینٹ ہوگئی۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر میں 10 پیسے کی کمی آئی۔