ہلیری کلنٹن کی شکست کے بعد امریکی عوام نے مشیل اوباما سے امید لگا لی،خاتون اول کو آئندہ انتخابات میں حصہ لینے پر آمادہ کرنے کی مہم زور پکڑنے لگی
امریکی صدارتی انتخابات میں ہلیری کلنٹن کو شکست اُن کے حماتیوں پر بجلی بن کر گری جنہوں نے انٹرنیٹ کے ذریعے اپنے دل کی بھڑاس نکالی تاہم مایوسی کے چھائے بادلوں میں انہیں امید کی نئی کرن نظر آنے لگی ہے ۔۔۔سوشل میڈیا پر آئندہ الیکشن میں ممکنہ امیدوار کیلئے مشیل اوباما کا نام زیر گردش ہے ،حماتیوں نے آئندہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے خاتون اول کو آمادہ کرنا شروع کردیا ہے ،،مشیل 2020 ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔۔۔سپورٹرز کا کہنا ہے کہ مشیل اوباما پر کشش شخصت کی مالک ہیں اور اگر وہ انتخابات میں حصہ لیں تو ضرور کامیاب ہونگی،،مسز اوباما امریکی عوام میں انتہائی مقبول ہیں ۔۔ایک پول کے مطابق ان کے مقبولیت چونسٹھ فیصد ہے اور یہ ڈونلڈ ٹرمپ، ہلیری کلنٹن اور یہاں تک کہ باراک اوبام سے بھی زیادہ ہے ،،،مشیل اوبام پہلے ہی اعلان کرچکی ہیں کہ ان کا وائٹ ہاؤس کی دوڑ میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں لیکن وہ کہتے ہیں ناں ،،سیاست میں کوئی بھی شے حرف آخر نہیں ہوتی ،،،