ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں ملزمان کی قسمت کا فیصلہ چوبیس نومبرکوہوگا

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے ایم کیوایم رہنما ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی،،عدالت نے کیس میں پیش رفت نہ ہونے پر برہمی کااظہارکیا،،اورریمارکس دیئے،،کہ ایف آئی اے نے ابھی تک حساس اداروں کی رپورٹ فراہم نہیں کی،،متعلقہ افسر عدالت میں پیش ہوں،،جس پر ایف آئی اے پراسیکیوٹروسیم رانجھا عدالت میں پیش ہوئے ،،عدالت نے ملزمان کے وکلا کوتمام دستاویزات فراہم کرنے کا حکم دیا،،عدالت نےریمارکس دیئے،،کہ اہل خانہ کی موجودگیمیں ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائےگی،،عدالت نے سکیورٹی خدشات کےباعث ملزم خالدشمیم،،محسن اورمعظم علی کے جیل ٹرائل کا فیصلہ دیتے ہوئے چوبیس نومبرکو
تمام متعلقہ افسران کو پیش ہونے کا حکم بھی دے دیا،،