امریکا کے شہر سیاٹل میں فائرنگ سے خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے
امریکی میڈیا کے مطابق سیاٹل میں سٹور کے باہر مسلح شخص نے فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگیا۔۔۔ ،پولیس اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جن میں سے ایک کیحالت نازک بتائی جاتی ہے۔ فائرنگ کے وقت قریب ہی نو منتخب صدر دونلڈ ٹرمپ کیخلاف احتجاج ہورہا تھا،،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ معمولی جھگڑے کے باعث پیش آیا اور اس کا مظاہروں سے کوئی تعلق نہیں ،ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے ،