کراچی کی مقامی عدالت نے ناجائز اسلحہ کیس میں سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی ضمانت منظور کرلی
کراچی میں ضلع ملیر کی عدالت میں ناجائز اسلحہ رکھنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،، عدالت نے مقدمے میں سابق سینٹر فیصل رضا عابدی کی ضمانت کی منظور کرتے ہوئے انہیں پچاس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی فیصل رضا عابدی کی جانب سے اسلحہ کے لائسنس عدالت میں پیش کرنے پر ضمانت منظور کی گئی ،، فیصل رضا عابدی کو پانچ نومبر کی صبح رینجرز نے گرفتار کیا تھا ،، ابتدائی تفتیش کے بعد رینجرز نے فیصل رضا عابدی کو ایسٹ زون پولیس کی تحویل میں دے دیا ۔ گرفتاری کے وقت فیصل رضا عابدی کے گھر سے اسلحہ بھی برآمد ہوا جس پر ان کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کا مقدمہ قائم کیا گیا تھا،،تاہم فیصل رضا عابدی کی جانب سے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے اسلحہ کو قانونی قرار دیا گیا تھا،