لاہور میں ون نائٹ اوپن سنوکر چیمپئین شپ کا انعقاد کیا گیا
ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر نئے سنوکر کلب کے افتتاح کے موقع پر سجا سنوکر کا میلہ،،، ون نائٹ اوپن سنوکر چیمپئین شپ میں حصہ لینے کے لیے ملک بھر سے نامور کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا۔ نیشنل رینکنگ کے ٹاپ سولہ کھلاڑیوں نے سنوکر کے مقابلوں میں اپنی مہارت کے جوہر دکھائے۔ عالمی سطح پر مختلف مقابلوں میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ان ڈور کھیلوں میں سنوکر سب سے بہترین کھیل ہے۔ پاکستان میں سنوکر کا بے حد ٹیلنٹ موجود ہے۔چیمپئین شپ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سنوکر کے فروغ کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو بہترین ماحول فراہم کرنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔ نوجوانوں کی بھرپور شرکت خوش آئند ہے۔ٹورنامنٹ کے فاتح کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔ نمبر ون کھلاڑی کو موٹر سائیکل، رنراپ کو بیس ہزار روپے جبکہ دیگر فائنلسٹس کو پانچ ہزار روپے انعام دیا گیا۔کیمرہ مین زین العابدین کے ساتھ برہان الدین وقت نیوز لاہور