کے پی پولیس نے جرائم کی روک تھام اور مصیبت میں شہریوں کی بر وقت امداد کےلئے فرسٹ رسپاونڈر سکواڈ بنالیا۔
کےپی میں دہشتگردوں کا دلیری سے مقابلہ کرنے والی پولیس کو مشکل میں متاثرہ لوگو ں کے پاس بروقت پہنچنے اور انکی مدد کرنے کی ایک اور ذمہ داری سونپ دی گئیکے پی پولیس میں ریپڈ رسپانس اور ایمرجنسی رسپانس فورس کے بعد فرسٹ رسپاونڈرسکواڈ بھی بنایا گیا ہے۔ اسکواڈ کا مقصد صرف جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی نہیں بلکہ مشکل وقت میں شہریوں کو مدد فراہم کرنا بھی ہے فرسٹ رسپاؤنڈر سکواڈ کو گاڑیاں فراہم کرنے کی تقریب سے وزیراعلی پرویز خٹک نے خطاب کیا۔ انکا کہنا تھا کہ یہ سکواڈ کسی بھی ترقی یافتہ ملک کے مقابلے میں کم نہیں۔ امید ہے فرسٹ رسپاونڈ سکواڈ کے بہترین نتائج سامنے آئینگے۔
فرسٹ رسپاونڈ سکواڈ کے 160 جوانوں میں ابتدائی طور پر 40 نئی گاڑیاں تقسیم کی گئی ہیں جو دو شفٹوں میں کینٹ اور سٹی کی حدود میں فرائض انجام دینگے۔ گاڑیوں میں شہریوں کے ساتھ ہونے والی گفتگوں کو ریکارڈ کرنے کے ساتھ ساتھ جرئم پیشہ اور شدت پسندوں کا آن لائن ڈیٹا بھی موجود ہوگا۔