دفترخارجہ نے نئی امریکی انتظامیہ کےساتھ مل کر کام کرنےکی امید کااظہار کردیا
ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کاکہنا تھا،،کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں،،سید علی گیلانی،، یاسین ملک اور میرواعظ عمر فاروق کی ملاقات اور بھارتی مظالم کےخلاف جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں،،برطانوی وزیراعظم کےدورہ بھارت کے دوران مقبوضہ کشمیر کاذکر نہ کرنےپرتحفظات ہیں،نفیس زکریاکاکہناتھا،،کہ بھارتی انٹیلی جنس اداروں کے لیے کام کرنے والے بھارتی ہائی کمیشن کےآٹھ میں سےچھ اہلکار واپس جاچکے ہیں،،انہوں نےکہا،،کہ حقانی نیٹ ورک کے آٹھ رہنما اورلیڈرآیساف اور افغان فورسز کےہاتھوں مارے جا چکے ہیں،،جس سے ثابت ہوتا ہے،،کہ حقانی نیٹ ورک کہاں موجود ہے،امریکی انتخابات سےمتعلق نفیس زکریا نےکہا،،کہ ٹرمپ کو کامیابی پر مبارک باد پیش کرتےہیں،،نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرامید ہیں،،ترجمان کا کہنا تھا کہ وقت آنے پر پاکستان میں دہشت گروں کی مالی امداد اور بھارتی مداخلت کے ڈوزیئر پیش کیے جائیں گے،،