نیٹو نے خبرادر کر دیا کہ سن دو ہزار اٹھارہ میں فورسز افغانستان میں جارحانہ کارروائیاں کریں گی
امریکی فورسز اور افغانستان میں نیٹو مشن کے سربراہ جنرل جان نکلسن کے خبردار کر دیا کہ سن 2018 میں وہ جارحانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، جنرل نکلسن کے مطابق آئندہ برس افغان فورسز طالبان کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کر دیں گی،، ان کا کہنا تھا کہ آئندہ سال میں جارحانہ کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد تبدیلیاں لائی جائیں گی، اور راستے میں آنے والے کسی بھی خدشے کو تباہ کر دیا جائے گا،، ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مغربی دفاعی اتحاد نیٹو نے افغانستان میں تعینات فوجیوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کیا ہے، انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے نیٹو جتنی مرضی چاہے اپنی افواج بڑھا سکتی ہے ، آئندہ برس افغانستان میں غیرملکی فوجیوں کی تعداد تیرہ ہزار سے بڑھا کر سولہ ہزار کر دی جائے گی