سندھ کی سیاست میں ہلچل مچانے والی پارٹیوں کا رشتہ چوبیس گھٹنے بھی نہ چلے سکا

سندھ کی سیاست میں ہلچل مچانے والی پارٹیوں کا رشتہ چوبیس گھٹنے بھی نہ چلے سکا،،، پاک سر زمین پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ نے پہلے اتحاد کیا، ایک نشان اور ایک پارٹی بن کر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا، لیکن سیاست کا رشتہ کچا دھاکا ثابت ہوا،، چوبیس گھنٹوں بعد ہی فاروق ستار کو مہاجروں کی یاد ستانے لگی۔فاروق ستار نے سیاست سے علیحدگی کا اعلان کیا اور ملک چھوڑنے کا اشارہ دیا، لیکن ایک ہی گھنٹے بعد دوبارہ اپنا فیصلہ واپس بھی لے لیا،، فاروق ستار نے ماں کے حکم پر سرجھکاتے ہوئے سیاست چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ سیاسی اتحاد کو اپنے ہاتھوں سے توڑنے کے بعد فاروق ستار نے مصطفیٰ کمال پر تنقید کے وار کیے ہیں اور یہ بھی کہ دیا کہ ایم کیو ایم کہیں نہیں جا رہی۔ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ہم مہاجروں کی بقا اور سلامتی کے لیے سیاست کر رہے ہیں، کل مہاجروں کے مینڈیٹ کی تذلیل ہوئی، پی ایس پی کے رہنما مصطفےٰ کمال نے بڑا باریک کام کیا۔ فاروق ستار نے مصطفی کمال سے بلٹ پروف گاڑی، فلیٹ اور بینک اکاؤنٹس کاحساب بھی مانگ لیا۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان شہری آبادی کی سب سے بڑی جماعت ہے، ہم پاکستان کے اندر پاکستان کی سیاست کرنے کھڑے ہوئے، ہم پاکستان زندہ باد کے نعرے کے ساتھ کھڑے ہوئے۔ ہم اپنے شہدا کی قربانیوں کو نہیں بھلا سکتے،، عمل قومی ہونا چاہیے، قومی لبادہ اورڑھنے سے قومی نہیں ہوجاتے، ہم لندن، بانی متحدہ سے علیحدہ ہوئے، اپنے شہدا کی قربانیوں سے نہیں