ورلڈ بینک نے اپنی انتہائی اہم رپورٹ میں مسلم لیگ ن کی معاشی تباہی کو بےنقاب کر دیا: عمران خان
کپتان نے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تنقید کے نشتر برسا دئیے، سوشل میڈیا پر عمران خان نے لکھا کہ عالمی بنک نے اپنی ایک انتہائی اہم رپورٹ میں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کی معاشی تباہی کو بے نقاب کردیا ہے، رپورٹ میں تبنیہ کی گئی ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوان پاکستان کی معاشی حالت انتہائی تشویشناک ہے، قلیل مدت پر بھاری قرضوں کی واپسی مشکل پیدا کرسکتی ہے۔ رپورٹ میں عالمی بینک نے واضح کیا ہے کہ پاکستان نے تمام اہداف کو پورا نہیں کرسکا۔ معاشی تباہی اور مفلوج گورننس کو بچانے کیلئے قبل از وقت انتخابات انتہائی ضروری ہیں،، اسی سے جمہوریت مضبوط ہو گی۔