پاکستان اور بھارت کی سرحدی فورسز کے درمیان تین روزہ مذاکرات نئی دہلی میں ختم ہوگئے

پاکستان رینجرز اور بھارتی سرحدی فورس کےدرمیان سالانہ چوالیسواں اجلاس تین روز تک نئی دہلی میں ہوا،،ڈی جی پاک رینجرز نے پاکستانی وفد کی نمائندگی کی،،آئی ایس پی آر کےمطابق مذاکرات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئے،اوردونوں ممالک نے سمگلنگ کی روک تھام کے لیے دونوں جانب سے موثر اقدامات پر اتفاق کیا،جب کہ ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ اور اس سے سویلین آبادی کو ہونے والے نقصانات کا بھی جائزہ لیا،،دونوں ممالک نے سیز فائر معاہدے کا ازسر نو جائزہ لیتے ہوئے اس کااحترام کرنے پر بھی اتفاق کرلیا،اجلاس میں غلطی سے سرحد پار کرنے والوں اور پکڑے گئےپاکستانی ماہی گیروں کی بھارتی, قید سے جلد رہائی کے اقدامات کا جائزہ بھی لیاگیا،دونوں ممالک نے ورکنگ باؤنڈری اور بین الاقوامی سرحد پر دفاعی تعمیرات کے مسائل کو جلد حل کرنے کے لیے مسلسل رابطوں پر بھی غور کیا،،ترجمان پاک فوج کاکہناہے،،کہ ان مذاکرات کے نتائج باہمی مفاد اور سرحدی تحفظ پر مبنی ہوں گے