اقوام متحدہ جنرل اسمبلی،فرسٹ کمیٹی میں پاکستان کی پیش کردہ 3قراردادیں منظور
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی فرسٹ کمیٹی نے پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی تین قراردادیں منظور کی ہیں۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے ایک ٹوئیٹرپیغام میں کہا کہ یہ قراردادیں علاقائی سطح پر تخفیف اسلحہ، روایتی ہتھیاروں کی روک تھام اوراعتمادسازی کے اقدامات سے متعلق ہیں۔