نئی دلی میں آلودگی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی،ٹرکوں کی آمد پرتین روز تک پابندی عائد
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے باعث شہریوں کیلئے سانس کے مسائل بڑھ گئےجبکہ مودی سرکار نے فضائی آلودگی سے بچنے کیلئے ٹرکوں کی آمد پرتین روز تک پابندی عائد کردی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں فضائی آلودگی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہےاوراسموگ کے وار سے دہلی میں سالانہ دس لاکھ افراد زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔