امریکی ریاست کیلیفورنیا کے بار میں فائرنگ کرنیوالا سابق فوجی نکلا
پولیس نے تحقیقات کے بعد کیلیفورنیا کے بار میں فائرنگ کر کے 12 افراد کو ہلاک کرنے والے شخص کی شناخت کرلی جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ سابق فوجی تھا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تفتیشی حکام نے کہا کہ ریاست کیلیفورنیا کے شہر تھازینڈ اوکس کے بار میں فائرنگ کرنے والا سابق فوجیاہلکار آئین ڈیوڈ لونگ کے نام سے ہوئی جو افغانستان میں جاری جنگ میں بھی خدمات انجام دے چکا ہے۔حکام نے کہاکہ 28 سالہ حملہ آور کی شناخت اس کے فیس بک اکاﺅنٹ پر جاری کردہ بیان کے بعد ہوئی تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔عینی شاہدین نے بتایا کہ حملہ آور نے کالے رنگ کے کپڑے اور چشمہ پہن رکھا تھا جس نے پہلے سکیورٹی گارڈ اور پھر کاﺅنٹر پر موجود خاتون کو نشانہ بنانے کے بعد اندھا دھند فائرنگ کی۔