کیلیفورنیا:جنگل کی آگ نے9افراد کی جانیں لے لیں
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں جنگل میں لگی آگ نے ایک ہی کارمیں سوار5افرادسمیت 9لوگوں کی جان لےلی ہے۔ شمالی کیلی فورنیا کی پولیس نے بتایاہےکہ مرنے والے 9افراد میں سے ایک کی لاش گھر سے ملی جبکہ پانچ افراد ایک گاڑی میں جل کرہلاک ہوئے۔ کئی فلمی ستاروں کے گھربھی آگ کی لپیٹ میں آنے کاخدشہ ہےجس کے سبب لیڈی گاگا،وِل اسمتھ اور کمِ کارڈیشن سمیت ہالی ووڈ کی کئی اہم شخصیات سمیت ڈیڑھ لاکھ افراد سے گھرخالی کرالیے گئے ہیں۔ کیلی فورنیامیں 3 مختلف مقامات پرایک ساتھ لگی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔پولیس حکام کے مطابق جنگل میں لگی آگ آبادی کی جانب تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ قصبے پیراڈائزسے 26ہزارافراد کو ہنگامی بنیادوں پر نقل مکانی کرناپڑی ۔یہ قصبہ جل کر خاکستر ہوگیا،گاڑی میں سوارہوکرمحفوظ مقام کی طرف جانے والے5 افرادکوبھی آگ نےاپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ دوروز سے لگی آگ نے اب تک ایک ہزارسےزائدمکانات، کئی اسکولوں اوراسپتالوں کواپنی لپیٹ میں لے لیاہے۔ ہالی ووڈ شخصیات کے محل نماگھربھی آگ کی لپیٹ میں آرہے ہیں، کیٹ لین جینر کاگھرآگ کی نذرہوگیا۔ کم کارڈیشن اورکےنائی ویسٹ کاگھربھی شعلوں کی زدمیں ہے۔ اورمشہورگلوکارہ لیڈی گاگا کا گھر بھی دھوئیں کےکالےبادلوں میں گھراہواہے۔ ہالی ووڈاسٹارول اسمتھ نےویڈیوپوسٹ کی ہےجس میں بتارہے ہیں کہ ان کاگھربھی تباہ ہونےکاخدشہ ہے۔