شہباز شریف کی آشیانہ کیس میں پیشی،نیب نے رمضان شوگرملزکیس میں بھی گرفتاری ڈال دی
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کو آج آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کے سلسلے میں لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں قومی احتساب بیورو (نیب) نے رمضان شوگر ملز کیس میں بھی ان کی گرفتاری ڈال دی۔ واضح رہے کہ شہباز شریف آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کے سلسلے میں 5 اکتوبر سے قومی احتساب بیورو (نیب) کی تحویل میں ہیں۔