متحدہ عرب امارات کے 82 فیصد باشندے موبائل استعمال کرتے ہیں
رائے عامہ کے ایک جائزے سے پتہ چلا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے 82 فیصد باشندے ملنے جلنے یا روزمرہ کے کام نمٹانے کیلئے موبائل کے اسیر ہوگئے ہیں۔ اس کے بغیر ان کا کوئی کام نہیں ہوسکتا۔ لیپ ٹاپ کا نمبر دوسرا ہے۔ 10فیصد باشندے اپنے سارے کام اسی کے ذریعے نمٹاتے ہیں۔ رائے عامہ کے جائزے سے یہ بھی پتہ چلا کہ آئی پیڈ پر انحصار کی شرح5فیصد سے زیادہ نہیں جبکہ اسمارٹ ڈیجیٹل گھڑی پر انحصار 3فیصد سے بھی کم ہے۔ رائے عامہ کا یہ جائزہ”سیدتی“میگزین نے آن لائن تیار کرایا ہے۔ اس میں ایک ہزار سے زیادہ افراد شریک ہوئے۔