نوجوان نسل قوم کا اثاثہ ہے ، شاہ فرمان
خیبرپختونخوا کے گورنر شاہ فرمان نے کہا ہے کہ حکومت صوبے میں معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بر وئے کار لارہی ہے۔ پشاور میں فرنٹیئر اسکائوٹس کیڈٹ کالج میں پیرنٹس ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل قوم کا اثاثہ ہے اور وہ معاشرے میں مثبت تبدیلی لاسکتے ہیں۔ شاہ فرمان نے کیڈٹس پر زو ر دیا کہ وہ اپنی صلاحیتیں ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے وقف کریں۔ اس موقع پر گورنر نے کیڈٹس میں ایوارڈز تقسیم کیے۔