آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان نگورنو کاراباخ پر نیا امن معاہدہ طے
آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان نگورنو کاراباخ پر نیا امن معاہدہ طے پاگیا۔ معاہدہ روس کی ثالثی میں طے پایا۔ آذر بائیجان اورآرمینیا کے درمیان نگورنوکاراباخ پر نیا امن معاہدہ طے پاگیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان معاہدہ روس کی ثالثی میں طے پایا ہے۔ طے پانے والے اس معاہدے کے تحت آذربائیجان ناگورنو-قرہباخ کے ان علاقوں کو اپنے قبضے میں برقرار رکھے گا جو اس نے جنگ کے دوران حاصل کیئے ہیں۔ اگلے چند ہفتوں میں آرمینیا قرہباخ کے نواحی علاقوں سے بھی پیچھے ہٹ جائے گا۔ معاہدے کے مطابق جنگی قیدیوں کو بھی ایک دوسرے کو سونپا جائے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ روسی امن فوجیوں کو علاقے میں بھیج دیا گیا ہے۔ آذربائیجان کے صدر نے کہا ہے کہ ترکی بھی اس قیام امن کے عمل میں حصہ لے گا۔ آرمینن وزیراعظم نے معاہدہ تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے مجبوری قرار دیدیا۔معاہدے پر مشتعل آرمینین عوام نے سرکاری عمارات پر دھاوا بول دیا ہے