پاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد 7 ہزار تک جاپہنچی

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد 7 ہزار تک جاپہنچی جبکہ ایک دن میں ایک ہزار637 نئے کیسز سامنے آئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت آنے لگی، نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کورونا کی صورتحال کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے۔ جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24گھنٹے کے دوران ایک ہزار637 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعدپاکستان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 20 ہزار 45 ہوگئی جبکہ کیسز کی مجموعی تعداد 3لاکھ46 ہزار476 تک پہنچ گئی۔ این سی اوسی کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 23 افراد انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد سات ہزار تک جا پہنچی۔