حکومت پنجاب کی کارکردگی کو غیر بھی سراہ رہے ہیں: فردوس عاشق اعوان

لاہور: صوبائی مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی سربراہی میں حکومت پنجاب کی کارکردگی کو غیر جانبدار حلقے بھی سراہ رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ تعریف وہ ہے جو غیر بھی کریں۔ مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سردار عثمان بزدار کی سربراہی میں حکومت پنجاب کی کارکردگی کو غیر جانبدار حلقے بھی سراہ رہے ہیں۔