شہباز شریف کو عمران خان نے خوفزدہ ہو کے گرفتار کیا، مریم اورنگزیب
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو عمران خان نے خوفزدہ ہو کے گرفتار کیا ہوا ہے۔ جان بوجھ کے عمران خان کے حکم پہ شہباز شریف کی صحت خراب کی جا رہی ہے۔ اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن نہیں ملی۔ شہباز شریف کوگرفتار کر کے عوام کو آٹا اور روٹی نہیں ملتی اور نہ ہی معیشت ٹھیک ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری سے گیس اور بجلی بھی سستی نہیں ہوگی اور نہ ہی ادویات سستی ہوں گی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ، عوام سب جانتی ہے۔ عوام آٹا، چینی چور جہانگیر ترین اور علیمہ باجی کو دیا گیا این آر او نہیں بھولے گی نہ ہی عوام بی آر ٹی پشاور کے 126 ارب کے کھڈے بھولیں گے