انتخابات میں شکست:ڈونلڈ ٹرمپ کا پورے امریکہ میں احتجاج پر غور
امریکہ کے صدرڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات میں شکست تسلیم کرنے کے بجائے احتجاج پرغور شروع کر دیا ہے۔ امریکی میڈیاکے مطابق ٹرمپ نے اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ اور سابق صدر جارج بش کا شکست تسلیم کرنے کا مشورہ ماننے سے انکار کر دیا ہے اور امریکہ بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالنے پر غور کر رہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ دو دن گزر جانے کے بعد بھی انتخابات میں شکست کو قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں۔امریکی صدارتی انتخاب میں ٹرمپ نے اپنی شکست پر الیکشن چوری کرنے کا الزام اپوزیشن پرعائد کیا ہے۔وہ نتائج تسلیم کرنے کی بجائے ملک بھر میں احتجاجی ریلیوں کے انعقاد پر غور کر رہے ہیں۔ ٹرمپ کی قانونی ٹیم کا بھی کہنا ہے کہ عدالتی چارہ جوئی سے انتخابی نتائج پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔