نومنتخب صدرجوبائیڈن کے کتے اب وائٹ ہائوس میں ان کے ساتھ ہوں گے۔
امریکہ میں نیا صدرمنتخب ہونے کے بعد وائٹ ہائوس میں ایک بار پھر پالتو کتے دکھائی دیں گے۔امریکہ میں صدارتی انتخابات میں صدر کی تبدیلی کے نتیجے میں وائٹ ہائوس میں بہت کچھ بدل جاتا ہے۔ نومنتخب صدرجوبائیڈن کے کتے اب وائٹ ہائوس میں ان کے ساتھ ہوں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ کو چھوڑ کر باقی تمام سابق صدور نے اپنے ساتھ پالتو جانور وائٹ ہائوس میں رکھے تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہائوس میں کوئی بھی پالتو جانور نہ لانے والے پہلے امریکی صدر ہیں۔ٹرمپ کے چار سالہ دور میں وائٹ ہائوس میں کوئی کتا یا دوسرا پالتو جانور نہیں رہا۔ تاہم جوبائیڈن کی آمد کے ساتھ ہی وائٹ ہائوس میں کتوں کی بھی واپسی ہو گئی۔جو بائیڈن نے جرمن شیفرڈ نسل کے دو کتے پال رکھے ہیں جن میں سے ایک ریسکیو ڈاگ ہے۔ چیمپ نامی کتا صدر بائیڈن کے ساتھ 2008 سے ہے جبکہ دوسرے کتے کو جو بائیڈن 2018 میں لائے تھے۔