کورونا کے باعث بند چمن پسنجر ٹرین بحال

کوئٹہ سے اندرون بلوچستان چلنے والی واحد ٹرین چمن پسنجر ساڑھے 7 ماہ بند رہنے کے بعد دوبارہ چلا دی گئی ۔ ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے چمن تک چلنے والی چمن پسنجر جوکہ کورونا وائرس کی وباء کے پھیلاو کے پیش نظر 24 مارچ کو بند کردی گئی تھی۔ چمن پسنجر ٹرین 7ماہ 16 دن کے بعد منگل سے دوبارہ چلا دی گئی ، کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ڈویڑنل سپرٹینڈنٹ ریلوے کوئٹہ ٹرین کو باقاعدہ طور پر چمن روانہ کی ۔