علی امین گنڈاپور معافی مانگیں یا مستعفی ہوں۔ شیری رحمان
پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے علی امین گنڈاپور کے خواتین سیاستدانوں کے خلاف الفاظ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان سے معافی مانگنے یا مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے ۔منگل کے روز اپنے ویڈیو بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ علی مین گنڈاپور کی تقریر پر تحریک انصاف کو کیوں چپ کا روزہ لگ گیا ہے۔ علی امین گنڈاپور فوری طور پر معافی مانگیں یا مستعفی ہوجائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سپیکر کی جانب سے بلائے گئے اجلاس کے معاملے پر ہم مشاورت کریں گے، اس وقت پارٹی کے رہنماءمختلف مقامات پر موجود ہیں،پیپلزپارٹی اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے بھی مشاورت کرے گی،سپیکر نے اپنی شخصیت اور اپنے کردار کو متنازعہ کردیا ہے،سپیکر نے قومی سلامتی کمیٹی کو بھی قومی اسمبلی اور مشترکہ اجلاس کی طرح چلایا تو پھر بہت مشکل ہے۔