آئی جی سندھ کے تحفظات : فوج کی انکوائری مکمل ، متعلقہ افسران عہدے سے فارغ

مزار قائد بے حرمتی واقعے اور آئی جی سندھ معاملے پر آرمی چیف کے حکم پر کورٹ آف انکوائری رپورٹ جاری کردی گئی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مزار قائد کے بے حرمتی کے پس منظر میں 18 اکتوبر کےواقعے کے معاملے پر فوج کی کورٹ آف انکوائری مکمل ہوگئی ۔ کورٹ آف انکوائری کی سفارشات پر متعلقہ افسران کو ذمے داریوں سے ہٹادیا گیا۔ رینجرزاور آئی ایس آئی کے افسران کوعہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ ضابطے کی خلاف ورزی پرافسران کیخلاف کارروائی جی ایچ کیو میں کی جائے گی۔