معروف چینی ایپ ٹک ٹاک نے ڈاون لوڈنگ میں دنیا کے سب ریکارڈ توڑ دیئے۔
لپ سنکنگ کی معروف چینی ایپ ٹک ٹاک مسلسل چھٹی بار دنیا کی سب سے زیادہ ڈا ون لوڈ کی جانے والی نان گیمنگ ایپ بن گئی۔ امریکا اور بھارت میں پابندیوں کے باوجود بھی چینی لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک کی مقبولیت میں اضافہ رک نہ سکا۔ موبائل ایپ کی درجہ بندی کرنے والے کمپنی سینسر ٹاور کی حالیہ رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک رواں سال مئی میں دنیا کی سب سے زیا دہ ڈان لوڈ کی جانے والی ایپ بننے کے بعد اب لگاتار چھٹی مرتبہ بھی دنیا کی سب سے زیادہ ڈان لوڈ کی جانے والی ایپ بن گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک ماہ اکتوبر 2020 میں بھی دنیا بھر میں سب سے زیادہ ڈان لوڈ کی جانے والی نان گیمنگ ایپ بن گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایاگیا ہےکہ ٹک ٹاک کو اکتوبر 2020 میں 66 ملین صارفین نے ڈان لوڈ کیا جو اکتوبر 2019 کے مقابلے میں 9.5 فیصد اضافہ ہے۔ دوسری جانب دنیا بھر میں اکتوبر 2020 میں سب سے زیادہ ڈان لوڈ کی جانے والی ایپ کی فہرست میں دوسرے نمبر پر واٹس ایپ ہے جسے 57 ملین صارفین نے ڈان لوڈ کیا جب کہ ایپس کی فہرست می تیسرے نمبر پر فیس بک، چوتھے پر انسٹاگرام اور پانچویں نمبر پر ویڈیو کانفرنس کالنگ ایپ زوم ہے۔