ایرانی فوجی مشقوں کے علاقے کے نزدیک امریکی ڈرون طیاروں کی پروازیں
ایرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ اریانی فوج نے اپنی سمندری اور زمینی مشقوں کے علاقے کے نزدیک امریکی ڈرون طیاروں کی آمد کا پتہ چلایا ہے۔ فوج نے ان ڈرون طیاروں کے کوچ کے لیے تنبیہ جاری کی۔ امریکی ڈرون طیارےMQ-9 اور RQ-4 ساخت کے تھے۔ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA کے مطابق ایرانی فضائی دفاع کی جانب سے مسلسل خبردار کرنے پر امریکی ڈرون طیاروں نے اپنا راستہ بدل لیا۔ایرانی مشقوں "ذوالفقار 1400" کی میڈیا کمیٹی کے مطابق ان مشقوں نے آغاز کے وقت سے ہی بعض قوتوں بالخصوص امریکا کی توجہ حاصل کر رکھی ہے۔ امریکی ڈرون طیاروں کی آمد کا مقصد مشقوں کے علاقے کے قریب رہ کر معلومات اکٹھا کرنا تھا۔ایرانی فوج کی جانب سے گذشتہ اتوار کے روز شروع ہونے والی مشقیں "ذوالفقار 1400" ملک کے جنوب مشرق میں واقع مکران کے ساحلوں پر منعقد ہو رہی ہیں۔ مشقوں میں ایرانی میرینز، بکتر بدن گاڑیاں، بحریہ کی فورس، فضائی دفاع اور فضائیہ شریک ہے۔