واشنگٹن ڈی سی میں ڈی سی پبلک سکولز میں پاکستانی فوڈ ڈے کا اعلان
امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ڈی سی میئر نے ڈی سی پبلک سکولز میں پاکستانی فوڈ ڈے کا اعلان کیا اور واشنگٹن ڈی سی میں 9 نومبر کو پاکستانی فوڈ ڈے قرار دے دیا۔ 9 نومبر کو بطور پاکستانی فوڈ ڈے منانے کا اعلان واشنگٹن کی میئر میوریل باؤزر نے اعزازی خط ارسال کیا۔
DC Mayor Proclaims Pakistani Food Day at DC Public Schools. pic.twitter.com/SPgftuPwCh
— Asad M. Khan (@asadmk17) November 9, 2021
9 نومبر کو واشنگٹن کے تمام اسکولوں میں پاکستانی کھانے کھلائے گئے، 9 نومبر عالمی فوڈ ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔واشنگٹن میں پاکستانی فوڈ ڈے پاکستانی سفارت خانے کے تعاون سے منایا گیا۔اس موقع پر سفیرِ پاکستان اسد مجید خان نے واشنگٹن کی مئیر میوریل باؤزر کا پاکستانی فوڈ ڈے منانے پر شکریہ ادا کیا۔