جسٹن ٹروڈو کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کو نکاح پر مبارکباد
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کو نکاح پر مبارکباد دی ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پرجسٹن ٹروڈو نے ملالہ یوسفزئی کو نکاح کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ مبارک ہو ملالہ اور عصر۔
Congratulations, Malala and Asser! Sophie and I hope you enjoyed your special day - we’re wishing you a lifetime of happiness together.
— Justin Trudeau (@JustinTrudeau) November 9, 2021
انہوں نے لکھا کہ انہیں اور اہلیہ صوفی کو امید ہے کہ آپ کا یہ خاص دن اچھا گزرا ہو۔ جسٹن ٹروڈو نے ملالہ کی زندگی اس نئے سفر کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔