ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں کارروائیاں، مردہ جانور، 3050 کلو بیمار مرغیاں برآمد
لاہوریوں کو بیمار جانوروں، مردہ مرغیوں کا گوشت سپلائی کرنے کی کوششیں ناکام ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں کارروائیاں، مردہ جانور، 3050 کلو بیمار مرغیاں برآمد مردہ جانور کو گاڑی میں چھپا کر لاہور لانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی لاغر اور بیمار جانور کو ذبح کر کے گاڑی مین چھپایا گیا تھا۔ رفاقت علی نسوآنہ 3050 کلو مردہ مرغیوں کو تندرست مرغیوں میں چھپا کر سپلائی کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی بیمار مرغیاں سستے داموں خرید کر سپلائرز مہنگے داموں سپلائی کرتے ہیں۔رفاقت علی نسوآنہ مردہ جانور اور بیمار مرغیاں لانے والی گاڑیوں اور سپلائرز کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب فوڈ اتھارٹی میٹ سیفٹی ٹیمیں باقاعدگی سے سپلائرز کی چیکنگ کر رہی ہیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی بیمار اور مردہ مرغیوں کا گوشت انسانی صحت کے لیے بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔رفاقت علی نسوانہ مضر صحت مردہ مرغیوں کو پیمکو بھٹی میں جلا کر تلف کر نے کے لیے بھیجوا دیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی مرغی کا گوشت خریدتے وقت ہمیشہ صحت مند مرغی کو اپنے سامنے ذبح کروائیں۔رفاقت علی نسوانہ عوام سے گزارش ہے کہ پہلے سے ذبح کی گئی،بیمار یا لاغر مرغی ہرگزمت خریدیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے ہر سطح پر چیکنگ جاری ہے۔رفاقت علی نسوآنہ