آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابر کی پہلی پوزیشن برقرار، کوہلی کی مزید تنزلی
آئی سی سی کی جانب سے جاری کھلاڑیوں کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق بابر اعظم 839 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان 800 ریٹنگ پوائٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ جنوبی افریقا کے ایڈم مارکرم تین درجے بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی 4 درجے تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ چوتھے اور بھارت کے لوکیش راہول پانچویں پوزیشن پر ہیں جبکہ محمد رضوان ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔