ملالہ یوسفزئی اور عصر ملک کی ملاقات کہاں ہوئی؟ کیسے ہوئی ؟
نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی اور ان کے شوہر عصر ملک کی ملاقات کے حوالے سے تفصیلات سامنے آئی ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے سینئر اسپورٹس جرنلسٹ عبدالماجد بھٹی نے بتایا کہ ’ملالہ کے شوہر عصر ملک کا تعلق لاہور کی پنجابی فیملی سے ہے اور وہ مڈل کلاس کے نوجوان ہیں‘۔انہوں نے بتایا کہ ’ملالہ اور عصر ملک کی ملاقات دو سال پہلے برمنگھم میں اس وقت ہوئی جب پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچز جاری تھے‘۔عبدالماجد بھٹی کے مطابق ’پاکستان کرکٹ بورڈ میں آنے سے پہلے عصر ملک ملتان سلطانز کے جنرل منیجر آپریشن تھے، ان کی ملالہ سے دو سال پہلے دوستی ہوئی تھی اور پچھلے کچھ مہینوں سے عصر ملک نے اچانک برطانیہ جانا شروع کردیا تھا۔سینئر صحافی نے مزید بتایا کہ’ کرکٹ بورڈ کے لوگوں کو اس وقت حیرانی کا سامنا کرنا پڑا جب عصر ملک کی سکیورٹی میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔