ورلڈ کپ سیمی فائنل: نیوزی لینڈ کی بیٹنگ مشکلات کا شکار, 167رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے 2 وکٹوں پر53رنز
ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو فتح کے لیے 167رنز کا ہدف دیا ہے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔نیوزی لینڈ کے اوپنر مارٹن گپٹل نے چوکا لگا کر اننگز کا آغاز کیا لیکن ایک گیند بعد ہی کرس ووکس کی گیند پر معین علی کو کیچ دے بیٹھے۔
ابھی نیوزی لینڈ کی ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ ووکس نے تیم کو دوسری اور اہم ترین کامیابی دلاتے ہوئے حریف کپتان کین ولیمسن کو چلتا کردیا۔نیوزی لینڈ نے اب تک 9 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر53رنز بنائے ہیں۔اس سے قبل ابوظبی میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی.