ورلڈ کپ سیمی فائنل: نیوزی لینڈ نے بازی پلٹ کر انگلینڈ کے منہ سے فتح چھین لی، نیوزی لینڈ فائنل میں پہنچ گیا
نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔ ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 167 رنز کا ہدف دیا تھا جسے نیوزی لینڈ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔اہم میچ سے قبل انگلینڈ کے اوپنر جیسن روئے کی انجری کے بعد بیراسٹرو اور جوز بٹلر نے سلامی جوڑی کی ذمہ داریاں نبھائی۔بیٹراسٹرو لمبی باری کھیلنے میں ناکام رہے او ملنے کی گیند پر کیچ دے بیٹھے جب کہ خطرناک بیٹر جوز بٹلر 29 رنز پر ایش سودھی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔سلامی بیٹرز کے آوٹ ہونے کے بعد ڈیوڈ مالان اور معین علی نے 63 رنز کی اچھی شراکت داری قائم کی، مالان 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ معین علی نے 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ساؤتھی، ملنے، نیشم اور سودھی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔