سیمی فائنل میں اپنی ٹیم کو ہارتا دیکھ کر بھارتھی اپنی ٹیم پر برس پڑے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ اور بھارت کے سیمی فائنل میں اپنی ٹیم کو ہارتا دیکھ کر بھارتی ٹوئٹر صارفین اپنی ٹیم پر برس پڑے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلش ٹیم نے بھارت کو باآسانی 10 وکٹوں سے شکست دے دی جس کے بعد اتوار کو پاکستان اور انگلینڈ فائنل میں مد مقابل ہوں گے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ اور بھارت کے سیمی فائنل میں اپنی ٹیم کو ہارتا دیکھ کر بھارتی ٹوئٹر صارفین نے خوب دل کی بھڑاس نکالی کب کہ پاکستانی صارفین نے بھی یہ موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا۔
ارحم رضا نامی صارف نے گراؤنڈ میں تماشائیوں کو شور مچانے کے لیے پانڈیا کے تالیاں بجانے پر تنقید کی اور کہا کہ جتنی زور سے ہاردک تالیاں بجارہا ہے اتنی زور سے بٹلر باؤنڈری مار رہا ہے۔