ریکوڈک منصوبے کی نگرانی کے لیے اتھارٹی قائم کی جائے: چیف جسٹس
ریکوڈک صدارتی ریفرنس میں چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ حکومت ریکوڈک منصوبے کی نگرانی کے لیے سی پیک طرف کی اتھارٹی تشکیل دے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ریکوڈک صدارتی ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس آف پاکستان نے حکومت کو ریکوڈک منصوبے پر باقاعدہ اتھارٹی اور حکومتی پالیسی بنانے کا مشورہ دیا۔چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ ریکوڈک منصوبے کا پچھلا معاہدہ مخصوص کمپنی کے لیے رولز میں نرمی دینے پر کالعدم ہوا، ریکوڈک منصوبے میں دی جانے والی چھوٹ اور رولز میں نرمی کو پالیسی کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ اگر ایک بار پالیسی بن جائے گی تو عدالت کے لیے فیصلہ کرنے میں آسانی ہو گی، تمام بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے ملک کی یکساں پالیسی سے شفافیت آئے گی۔